اسلامی ممالک میں جنگ و جدل عالمی قوتوں کی خواہش پر ہورہی ہے، مولانا عبدالغفورحیدری

مسلمان استعمال ہورہے ہیں، امریکہ کی خواہش ہے مسلم ممالک میں انتشار کی فضاء کو قائم کررکھ کر اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاافطارڈنر سے خطاب

منگل 30 جون 2015 19:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ اسلامی ممالک میں ہونے والی جنگ و جدل عالمی قوتوں کی خواہش پر ہورہی ہے ۔ جب کہ اس میں استعمال مسلمان ہورہے ہیں ۔ امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ مسلم ممالک میں انتشار کی فضاء کو قائم کررکھ کر اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب رہیں ۔

مسلم ممالک کو سو چ سمجھ کر غیر کی جنگ سے اپنے آپ کو آزاد کرنا ہوگا۔ پاکستان اور چین کا گوادر کاشغر روٹ پر معاہدہ ملک مستقبل کے نیک شگون ہے ۔ ۔ یہ بات انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے موقع پر سعودی عرب میں زینت القراء قاری گل محمد ملک ابوزبیر قاری عصمت اﷲ کھوڑو حافظ عمیر احمد کھوڑواور صاحبزادہ زبیراحمد کھوڑو کی جانب دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یوآئی مکہ کے رہنماء مولانا غلام رسول مینگل بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان گوادر بین الاقوامی پورٹ اور روٹ پر معاہدہ پورے خطے کے لئے فائدہ مند ہے ۔وسطی ایشاء سمیت پوری دنیاء کو اس کاروباری معاہدہ سے فائد ہ ہوگا ۔ پاکستان کے مستقبل کی ترقی پر گوادر پورٹ کی وجہ سے اچھے اثرات مرتب ہونگے ۔ بلوچستان کو گوادر پورٹ کی وجہ سے بے حد اہمیت حاصل ہوگیا ہے ۔ اس بین الاقوامی منصوبے میں بلوچستان کو اوّلین ترجیح دینی چاہئے ۔ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جانے چاہیں تاکہ صوبے سے احساس محرومی کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :