جمعیت علمائے اسلام کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے،قاضی اﷲ بخش ساسولی

جے یوآئی کے اکابرین نے ہر دور میں ملک و قوم کے لئے اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دیکر جدوجہد کی ،افطارڈنر سے خطاب

منگل 30 جون 2015 19:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جمعیت علمائے اسلام گاج کے رہنماء قاضی اﷲ بخش ساسولی نے کہاہے کہ جمعیت علمائے اسلام کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ جے یوآئی کے اکابرین نے ہر دور میں ملک و قوم کے لئے اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہوئے جدوجہد کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد حسن ساسولی ودیگر جے یوآئی رہنماء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمہوریت آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ملکی سیاست میں اپنا حصہ شامل کررہی ہے ۔ جب بھی ملک وقو م پر مشکل مرحلہ آیا تو جے یوآئی ان حالات میں چیلج قبول کرکے ملک کو مشکل گرداب اور حالات سے باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ آج بھی جے یوآئی اپنے اس مشن اور منصب پر کار بند رہ کر ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ جے یوآئی بلوچستان کے شہر اور قریہ قریہ میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہورہی ہے ۔ لوگ جوق درجوق جے یوآئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ جو کہ باعث افتخار اور دینی طبقات پر اعتماد کا مظہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :