ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی عا ئشہ ابٹرونے مالی سال 2015-2016کیلئے 4ارب 17کروڑ 34لاکھ 56ہزار روپے کا فا ضل بجٹ پیش کردیا

منگل 30 جون 2015 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی عا ئشہ ابٹرونے مالی سال 2015-2016کے لئے 4ارب 17کروڑ 34لاکھ 56ہزار روپے کا فا ضل بجٹ پیش کیا ہے ،اس موقع پر بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بجٹ میں 6لاکھ 72ہزار روپے کی بچت ظا ہر کی گئی ہے بجٹ میں تر قیا تی کاموں کے لئے 1ارب 77کروڑ 77لاکھ 43ہزار روپے رکھے گئے ہیں ،جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2ارب 39کروڑ 50لا کھ 41ہزار روپے فراہم کیئے گئے ہیں تنخواہوں کی مد میں 1ارب 98کروڑ 17لاکھ 64ہزار روپے ، مصا رف سا ئر 35کروڑ 62لاکھ 41ہزار اور مصا رف مرمت و دیکھ بھال کے لئے 5کروڑ 70لاکھ 36ہزار روپے فراہم کئے گئے ہیں ،اس ہی طرح ترقیا تی اخراجات کے سلسلے میں برساتی نالوں کی تعمیرو مرمت کے لئے 8کروڑ 54لاکھ، سٹرکیں ،گلیاں ،پلیاں ،فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 38کروڑ 17لاکھ 34ہزار روپے، میدان و پارکوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22کروڑ 38لاکھ 75ہزار روپے ،عمارات و تعمیرات کے لئے 1کروڑ 33لاکھ 50ہزار ،سٹرکوں اور گلیوں میں بجلی کے کاموں کے لئے 17کروڑ 6لاکھ ،مشینری کے لئے 7کروڑ 13لاکھ 80ہزار روپے رکھے گئے ہیں ،صحت و صفا ئی کے لئے 19کروڑ 90لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں ،ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وسطی نے اس موقع پر کہا کہ صفا ئی ستھرائی کے کاموں میں بہتری لانا ان کی اولین ترجیح ہے تا ہم فنڈز کی کمی کے باوجود ان کی بھر پور کوشش ہے کے تمام مشینری اون روڈ ہو، تاکہ کچرا وغیرہ بر وقت اُٹھایا جاسکے انہوں نے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ممبران قو می و صو بائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے مستقبل میں بھی رہنمائی کرتے رہیں گے انہوں نے سکریٹری لوکل گورنمٹ اور ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی مکمل رہنمائی اور تعاون کابھی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :