نوجوان ہی وہ سرمایہ ہیں جو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرسکتا ہے ، سلیمان احمد

طلباء تعلیم سے مسلح ہو کر میدان عمل میں آئیں ، ہما بخاری ، ہائر ایجوکیشن کمیشن ونیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کا سیمینار

منگل 30 جون 2015 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) کسی بھی ملک کے معیار زندگی کا جائزہ لینا ہے تو وہاں کے تعلیمی نظام کو پرکھ لیں کیونکہ تعلیم ہی کسی بھی ملک کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار نیو پورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونکیشن اینڈ اکنامکس اور ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے ریجنل آفس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر سلیمان احمد نے کوالٹی انشورنس سیل کے سیمینار میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،اُنہوں نے کہا کہ نوجوان کو تعلیم و تحقیق سے آراستہ کیے بغیر ترقی ممکن نہیں کیونکہ ملک کے نوجوان معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند سمجھے جاتے ہیں اِن سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں نوجوان ہی وہ سرمایہ ہیں جو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں اس لیے موجودہ حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنی نئی نسل کو ان کے دروازے پر اعلیٰ تعلیم دینے کے لیے ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹی قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور تعلیم کے شعبے کے ساتھ تحقیق پر بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے جس کے لیے اساتذہ اور طلباء مل کر کام کرکے ملک و قوم کو ترقی و استحکام کے بام و عروج تک پہنچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر آئی بی اے سکھر کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر محمد داؤد پوتا نے طلباء سے ویڈیو خطاب م یں کہا کہ نوجوان کو مستقبل کا معمار کہا جاتا ہے لہٰذا ان کی تعلیم و تحقیق کے ساتھ تہذیب و ثقافت کے ذریں اُصولوں کو بھی ہر سطح پر پیش نظر رکھنا پڑے گا یونکہ تعلیم و تربیت و تحقیق سے ہی اقوام کی داستان عروج رقم ہوا کرتی ہے۔ نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کی وائس چیئرپرسن اور QEC کی ڈائریکٹر ہما بخاری نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کومستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے تعلیم کے ساتھ تحقیقی کاموں پر بھی توجہ دینی ہوگی تاکہ طلباء تعلیم سے مسلح ہو کر میدان عمل میں آئیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :