ساہیوال،واپڈا نے 18لاکھ رو پے کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ او اسپتال اور میڈیکل کالج کے بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے

منگل 30 جون 2015 19:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) واپڈا میپکو ساہیوال سرکل نے واپڈا کے 18لاکھ روپے کے واجب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ساہیوال کی انتظامیہ اور ساہیوال میڈیکل کالج انتظامیہ کے ذمے واجبات کی وصولی کیلئے واپڈ نے بجلی کے کنکشن منقطع کر دئیے جبکہ جس کی وجہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال میں وارڈوں ،ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کے یونٹ بجلی کی سپلائی معطل ہو نے کے سبب بند ہو گئے ہیں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی سپلائی معطل ہو نے کے سبب وارڈوں میں شدید گر می کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کو معطل کر کے سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :