ڈسکہ،3سال قبل انشورنس کے پیسے ہتھیانے کیلئے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

منگل 30 جون 2015 20:06

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) 3سال قبل انشورنس کے پیسے ہتھیانے کیلئے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کوعدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے موضع ساہنے والی کے محمد یونس نے انشورنس کے پیسے ہتھیانے کیلئے اپنے 2بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی سلمہ کو سوٹوں کے وار کر کے قتل کردیا تھا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا دوران تفتیش ملزم نے اقرار جرم کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اعجاز بٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد یونس کو سزائے موت جبکہ اس کے بھائی عبدالقیوم کو بری کرتے ہوئے لاوارث ہونے والی تین بیٹیوں کی کفالت کیلئے 5لاکھ روپے ادائیگی کا بھی حکم صادر فرمایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :