ٹوبہ ٹیک سنگھ،لوکل گورنمنٹ انتخابات ،85 یونین کونسل میں سے 12 یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلیں دائر

منگل 30 جون 2015 20:06

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے بنائی جانیوالی حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلیں دائر ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہی علاقوں کی 85 یونین کونسل میں سے 12 یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلیں دائر ہو چکی ہیں ، 6جولائی تک مزید اپیلیں دائر ہو سکتی ہیں ، 1998 کی مردم شماری کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہی علاقوں کی آبادی 13لاکھ 16ہزار 182 نفوس پر مشتمل ہے ، ضلع بھر کی دیہی آبادی کو 85 یونین کونسلز میں تقسیم کر دیا گیا ہے،جبکہ شہری علاقوں کو 118 وارڈز میں تقسیم کر دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حاجی اکبر علی نے ایک ملاقات کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو یونین کونسل اور شہری آبادی کو وارڈ میں تقسیم کیا گیا ہے ، حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب سے بنائی گئی ہیں ، تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی دیہی آبادی4 لاکھ 94 ہزار 293 افراد پر مشتمل ہے جس کو 32یونین کونسل اور شہری آبادی کو 30 وارڈ میں تقسیم کر دیا گیا ہے ،تحصیل گوجرہ کی دیہی آبادی 3 لاکھ 71 ہزار 204کو 24 یونین کونسل اور شہری علاقہ کو 36 وارڈ میں تقسیم کیا گیا ہے ، تحصیل کمالیہ کی دیہی آبادی 1 لاکھ 86 ہزار 350 نفوس پرمشتمل آبادی کو 12 یونین کونسل اور اربن ایریا 34 وارڈوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور تحصیل پیر محل کی2لاکھ 58 ہزار 335 نفوس پر مشتمل آبادی میں 17 یونین کونسل اور شہری آبادی میں 18 وارڈ بنا دیئے گئے ہیں ، حاجی اکبر علی نے مزید کہا کہ کسی بھی شہری کو حلقہ بندیوں پر اعتراض ہو تو وہ 6 جولائی2015 تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ( ریٹائرڈ ) جاوید رشید محبو بی (الیکشن ٹربیونل ) ضلع کونسل فیصل آبادا پیل اتھارٹی الیکشن کمشنرمیں اپیل دائر کر سکتا ہے ، اب تک دائر ہونیوالی اپیلوں میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی یونین کونسل نمبر38،39،40 تحصیل کمالیہ کی یونین کونسل نمبر59،60 تحصیل گوجرہ کی یونین کونسل نمبر22، 23اور تحصیل پیر محل کی یونین کونسل نمبر 82 شامل ہیں ،پہلے مرحلے میں ضلع بھر کی حلقہ بندی کا کام مکمل ہوتے ہی اعتراضات کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

دیہی علاقہ کی ہر یونین کونسل میں 6 وارڈ مرادنہ اور 2 ( خواتین) وارڈ ہوں گے ۔