Live Updates

پی ٹی آئی کی شکست اندرونی پھوٹ کاشاخسانہ ہے ‘عامرنواب خان

خیبرپختونخوامیں تبدیلی کاسراب مقامی افرادکیلئے دردناک عذاب بن گیا

منگل 30 جون 2015 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقرارکرلیا، پی ٹی آئی کی شکست اندرونی پھوٹ کاشاخسانہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کامقابلہ پی ٹی آئی یاپی پی پی نہیں بلکہ دہشت گردی ،ناانصافی ،بیروزگاری ،مہنگائی ،بدعنوانی ،جہالت اوراندھیروں کے ساتھ ہے۔خیبرپختونخوامیں تبدیلی کاسراب مقامی افرادکیلئے دردناک عذاب بن گیا ہے۔

عمران خان کی طرح کے پی کے لوگ خیالی دنیا میں نہیں رہ سکتے۔عمران خان کی نام نہادتبدیلی نے خیبرپختونخواکے عوام کو بربادی اوربدحالی کے سواکچھ نہیں دیا۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک شکست خوردہ جماعت ہے ،ہماری قیادت قومی بحرانوں کوشکست دے گی۔

(جاری ہے)

مختلف پارٹیوں سے مختلف وجوہات کی بنیادپر نکالے جانیوالے نادان لوگ''تاریک انصاف'' میں اپناسیاسی مستقبل تلاش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگران نادانوں کو سیاست کی سوجھ بوجھ ہوتی توزندگی بھر پی ٹی آئی کارخ نہ کرتے۔ پی ٹی آئی کواندرونی طورپربدترین دھڑے بندی کاسامنا ہے ،عمران خان نے اپنی اہلیہ کوپارٹی کے بعض اختیارات دے کرموروثی سیاست کی بنیادرکھ دی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مردم شناس نہیں،اس بات کااندازہ ان کی زندگی کے اہم فیصلے دیکھ کرلگایاجاسکتا ہے۔کپتان عمران خان کی طرف سے 11مئی2013ء کے عام انتخابات میں منظم دھاندلی کاپروپیگنڈا جھوٹ کاپلنداہے ۔طاہرالقادری قومی سیاست میں ایک ''No Body''کی حیثیت رکھتے ہیں ،ان کے پاکستان آنے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :