زرداری نوازبھا ئی چارہ عوام کی محرومیوں کامداوانہیں بن سکتا‘حامد سرور

عوام میں نفاق اورنفرت کابیج بونا ان دنوں سیاسی خاندانو ں کی فطرت ہے

منگل 30 جون 2015 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ نوازشریف اورزرداری کابھائی چارہ بیس کروڑعوام کی محرومیوں کامداوانہیں بن سکتا،دونوں اپنے اپنے مفادات کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف متحدہوئے ۔عوام میں نفاق کابیج بونا اوران کااستحصال کرنا ان دنوں سیاسی خاندانو ں کی فطرت ہے۔وفاق، سندھ اورپنجاب میں انتہاسے زیادہ کرپشن نواززرداری گٹھ جوڑکاشاخسانہ ہے۔

مسلسل فرینڈلی اپوزیشن کاکرداراداکرنے پر پی پی پی کی پوزیشن کابیڑاغرق ہوگیا ۔ پنجاب کی طرح وفاق میں بھی حقیقی اپوزیشن کارول اس وقت پی ٹی آئی کے پاس ہے ۔خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کامسلسل ناقدانہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ ہمارے کپتان عمران خان نے صوبائی حکومت اورجماعت کے اندراحتساب کاشفاف اورخودکارنظام نافذ کیا ۔

(جاری ہے)

شریف خاندان اورزرداری خاندان کسی قیمت پر ایک دوسرے کااحتساب نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران جس طرح دوسروں کو ان کی غلطیوں کی سزادیتے ہیں اس طرح وہ بھی اپنی غلطیوں پرسخت سزاکے مستحق ہیں۔پنجاب میں غلط نقشہ جات والی کتب چھپ کرمارکیٹ میں فروخت کیلئے آناصوبائی حکومت کی نااہلی کاشاخسانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب یقینانام نہادتحقیقات کے بعد بیگناہ اہلکاروں کوقربان کردیا جائے گااورحکمران اپنے حواریوں سمیت خودمراعات سے مستفیدہوتے رہیں گے۔

پاکستان میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرتوچالان ہوتا ہے مگر ہزاروں انسانوں کوموت کے گھاٹ اتارنے پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ سمیت کسی وفاقی یاصوبائی وزیر کی بازپرس تک نہیں ہوتی اورنہ کوئی رضاکارانہ طورپرمستعفی ہوتا ہے۔