ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ہے،محمدسلیم خان قادری ترابی
منگل 30 جون 2015 20:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلاد شریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات و شخصیات پر مشتمل مرکزی میلاد الائنس پاکستان کے بانی و چیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺگلبہار کے چیئرمین اور ممتاز قومی و سماجی رہنماء محمد سلیم خان قادری ترابی نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، صرف تحریک پاکستان کے شہیدوں،غازیوں اور دیگر قربانی دینے والے اکابرین و عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے صدقے اور رب ذوالجلال کی رحمت کا ملہ سے پاکستان چل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ رحمت اور برکت والے مقدس ماہ رمضان المبارک کا ایک عشرہ گزر گیا ہے مگر حکمرانی کا دعویٰ کرنے والااستحصالی طبقہ اپنی رعا یا کو بجلی، پانی اور گیس تو کیا دیتاکھانے پینے اور روزمرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں کو بھی کنٹرول نہ کرسکا۔(جاری ہے)
واٹر اینڈ سیوریج بورڈسمیت بلدیہ کے محکمے نہ ہونے کے برابر نظر آرہے ہیں ،چند افراد پر جرمانہ کرنے سے حکومت مطمئن نظر آرہی ہے کہ بس مہنگائی پر کنٹرول حاصل کرلیا حقیقت یہ ہے کہ دودھ، دہی، گوشت، مرغی، سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو آسمان کی بلندیوں پر جانے سے کوئی نہ روک سکا ۔
پینے کے پانی کی فراہمی تو کیا ہوتی نکاسی آب کا نظام بھی خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے ۔ اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کے اطراف میں صفائی تو درکنار کچرے کے ڈھیر ہٹانے سے بھی گریز کیا جارہا ہے ،ٹریفک جام کا مسئلہ مزید سنگین تر ہوتا جارہا ہے ،اقتدار کی اونچی چٹان پر بیٹھنے والے بادشاہ سب اچھا ہے کی بانسری بجار ہے ہیں، کے الیکٹرک کے جارحانہ مزاج رکھنے والے مالکان کے تنخواہ دار چمچے سب جھوٹ ہے سب جھوٹ ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ محمد سلیم خان قادری ترابی نے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے صبر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبر و تحمل ،برداشت، درگزری کی روایت کو قائم رکھیں ،اﷲ تعالیٰ غیب سے مدد فرمائے گا،تمام عوام اہلسنّت حنفی بریلوی میلاد شریف اور درود شریف کی محافل سجاتے رہیں اور خدائے بزرگ و برتر سے رحم کی دعا کرتے رہیں ،کچھ لوگ حق حکمرانی کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ ملک چھوڑ چکے ،کچھ لوگ راہ فرار اختیار کرنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا صبر رنگ لائے گا، ایک بار پھر اس ملک میں اہلسنّت حنفی بریلوی کا راج ہوگا ،ہر شخص کو انصاف ملے گا، بنیادی حقوق حاصل ہوں گے، پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہم نے ہربار قربانی دی ہے، آج بھی پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ ہیں اور ہر ظلم ،زیادتی، جبر برداشت کرکے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کامیابی چاہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج مہنگائی، کرپشن ،بدنظمی اور افراتفری کی فضاء ملک دشمنوں کی پیدا کردہ ہے پاکستان بنانے والی اہلسنّت حنفی بریلوی قوم اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کی ہر سازش کا ناکام بناتی آئی ہے اور آج بھی اہلسنت حنفی بریلوی ہر منظم سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے وہ لیاقت آباد میں کارکنان اہلسنّت کے ایک بڑے وفد سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر محمد شکیل قاسمی ، عبدالوحید یونس، مولانافدااحمدنعیمی، فیضان شہزاد ، حاجی مرزا محمد مبین بیگ صاحبزادہ ، محمد صادق قریشی ، ملک محمدرشید، شیخ عبدالغفار، محمدرفیق قادری ، محمدیونس نورانی، مولاناہارون نعیمی، محمدبشیر قادری، امتیازقادری، نذیر صدیقی، احمدبشیر، سید عمران حسین، ماسٹرعبدالحلیم نعیمی، مہتاب نورانی، اشفاق باجوہ، مولاناسعید احمدلاشاری، مولانافقیر محمدعطاری ودیگر بھی موجودتھے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.