23 رکعت نماز تراویح صرف 7 منٹ میں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 30 جون 2015 20:24

23 رکعت نماز  تراویح صرف 7 منٹ میں

بلتیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2015ء)ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عبادات کا خصوصی سلسلہ شروع ہو جاتاہے۔ عبادات کے اس خصوصی سلسلے میں نماز تراویح بھی شامل ہیں۔ عموعاً تراویح میں ہر روز 20 رکعتوں میں سوا پارہ پڑھا جاتا ہے اور اس طرح قرآن پاک کو رمضان مبارک کی 27 تاریخ تک ختم کر لیا جاتا ہے۔ 20 رکعتوں کے علاوہ وتر کی 3 رکعت بھی نماز تراویح کے ساتھ با جماعت ادا کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف مساجد میں نماز تراویح کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے تاہم یہ 45 منٹ سے زیادہ ہی ہوتا ہے۔ بلیتار(Blitar) انڈونیشیا کا رہائشی علاقہ جومشرقی جاوا میں واقع ہے۔سوشل میڈیا پر آج کل انڈونیشیا کے میٹرو ٹی وی کا ایک کلپ گردش کر رہا ہے ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ بلیتار کی ایک مسجد میں نماز تراویح کی 23 رکعت صرف 7 منٹ میں پڑھائی جاتی ہیں۔ پاکستان کے بہت سے علماء کرام نے اس طرح تیز رفتاری کے ساتھ تراویح پڑھانے کی مذمت کی ہے۔