ہے کوئی بوڑھے سے زیادہ جھولے کھانے والا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 30 جون 2015 20:24

ہے کوئی  بوڑھے سے زیادہ جھولے کھانے والا

اوہایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جون۔2015ء)اوہایو میں واقع کنگز آئی لینڈ امیوزمنٹ پارک میں اپنی پسندیدہ رولر کوسٹر پر ایک 73 سالہ بوڑھا 12000 بار سوار ہو چکا ہے۔ پارک کا کہنا ہے کہ مونٹ فورٹ ہائیٹس سے تعلق رکھنے والے گیری کولمین نے 12 ہزار کا ہدف سوموار کو ڈائمنڈ بیک رولر کوسٹر کی اگلی قطار میں بیٹھ کر پورا کیا۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ منسٹر سنسناٹی کے باہر واقع پارک کے 2009 سے اب تک 493 چکر لگا چکا ہے۔

2009 میں ہی 230 فٹ سٹیل کی رولر کوسٹر کا افتتاح ہوا تھا۔ یہ اس پارک کی سب سے لمبی اور سب سے تیز رفتار رولر کوسٹر ہے۔ اس کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔ کولمین کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی رولر کوسٹر پسند ہے۔ اس کا ارادہ ہے کہ جب تک اس کی صحت اجازت دے گی وہ اپنے جھولوں کی تعداد بڑھاتا رہے گا۔