2015-16ء کے بجٹ میں عوام کو نمایاں رعایتیں فراہم کی ہیں‘گندم پر دس ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی کے سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں،ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘صوبائی وزیر

منگل 30 جون 2015 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 2015-16ء کے بجٹ میں صوبہ کے عوام کو نمایاں رعایتیں فراہم کی ہیں جن میں گندم پر دس ارب روپے کی سبسڈی ، پانچ ارب روپے کا رمضان پیکج، ٹرانسپورٹ پر 3.5 ارب روپے کی سبسڈی اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 10.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،حکومت پنجاب نے غریب اور کم آمدنی والے افراد کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی ہے ،یہ اتھارٹی 2ارب روپے کی لاگت سے اپنا پہلا منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کے تحت معذور افراد کی امداد اور ان کی معاشی وسماجی بحالی کے لئے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے، مضان بازاروں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے منتخب نمائندے اور ضلعی انتظامیہ کے ارکان اور ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں،وزیر اعلی کی ہدایت پررمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے خصوص سٹال بھی رمضان بازاروں میں لگائے گئے ہیں اور اعلی کوالٹی کی سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں جبکہ مصنوعی قلت اور مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صوبہ کے تمام ڈی سی اوز منڈیوں میں اشیاء کی نیلامی کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور صوبہ میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مختلف سے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ حکومت خود روزگار سکیم کے تحت ادارہ اخوت کو 2 ارب روپے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لئے فراہم کرے گی- اس کے علاوہ 2 -ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ انشورنس بھی شروع کی جائے گی- حکومت لاوارث اور بے سہارا بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ تعمیر کر رہی ہے - انہوں نے کہا کہ بہاولپور ، ساہیوال میں26 کروڑ روپے کی لاگت سے اداروں کی تعمیرشروع ہو چکی ہے اس کے علاوہ ملتان ، لودھراں، پاکپتن، قصور، لیہ ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بے سہارا خواتین کے لئے دارالامان قائم کئے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کی فلاح و بہبود پر بھی حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ ہے اور صوبہ میں 250 اداروں میں 29 ہزار خصوصی طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنہیں رہائش، کھانا، امدادی آلات اور یونیفارم مفت فراہم کئے جاتے ہیں اور وظائف بھی فراہم کئے جا رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :