نوشہرہ،اضاخیل بالا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا، ملزمان فرارہوگئے

نوجوان عدالت میں والد کی پیشی بھگتنے اور کچہر ی جیل میں ملاقات کے بعد گھر جارہا تھا، مخالفین نے فائرنگ کردی،مقدمہ درج

منگل 30 جون 2015 20:35

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اضاخیل بالا میں جی ٹی روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزمان فرارہوگئے۔ بدقسمت نوجوان عدالت میں اپنے والد کی پیشی بھگتنے اوراس ساتھ کچہر ی جیل میں ملاقات کے بعد گھر جارہا تھاکہ مخالفین نے اس پرفائرنگ کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شیر خان ولد انار شاہ ساکن سپین کانے چراٹ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کا چچا زادبھائی مجاہد شاہ ولد معلم شاہ ساکن سپین کانے آج نوشہرہ کچہری میں اپنے والد معلم شاہ کی تاریخ پیشی کے لیے آیا تھا۔ اور کچہری جیل میں والد سے ملاقات کرنے کے بعد اضاخیل بال میں اپنی نانی کے گھر جارہاتھا جب اضاخیل بالا سٹاپ پر اترا تو اس دوران موٹرسائیکل پرسوار ملزمان حیات محمد میر ولی پسران خان محمد ساکنان سپین کانے جو اس کا پیچھا کررہے تھے نے مجاہد شاہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگے ملزمان کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی ارہی ہے اور کئی افراد قتل ہوچکے ہیں۔معلم شاہ ملزمان کے والد کے قتل کے الزام میں گرفتار ہے۔شیر خان کے مطابق مجاہد شاہ نے ان کوفون پر بتایا کہ دونوں ملزمان حیات اور میر ولی اس کاپیچھا کررہ ہیں۔23 سالہ مجاہد شاہ کو پبی ہسپتال پہنچایا گیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :