اسلامیات اورایم فل کے نتائج میں اقرباپروری کانوٹس لیاجائے ،جے ٹی آئی

منگل 30 جون 2015 20:37

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی معاون کنوینربرائے تعلیمی ادارے بلوچستان عنایت اﷲ کاکڑاوربلوچستان یونیورسٹی کے کنوینرمحمدنعیم خلجی نے کہاہے کہ جامعہ بلوچستان میں اسلامیات اورایم فل کے داخلوں کے نتائج میں اقرباپروری اوردوستوں کونوازنے سے طلبہ میں مایوسی پھیل گئی اورتمام سٹوڈنٹس نے تحفظات کااظہارکیاانہوں نے کہاکہ پیپروں کادوبارہ ری چیکنگ کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکام بالاطلبہ کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے اورمن پسندلوگوں کونوازنے کانوٹس لیں انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے بلوچستان یونیورسٹی میں اقرباپروری،رشوت ستانی اورکرپشن کابازارگرم ہے،جامعہ کاکوئی پرسان حال نہیں،سیاسی بنیادوں پرجامعہ میں تعیناتیاں ہوتی ہیں جامعہ کوایک قوم پرست تنظیم نے تباہی کے دہانے پرپہنچادیاانہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم دوستی کادعوی کررہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت میں جامعہ کوجونقصان پہنچاوہ تاریخ میں کبھی اتنی تباہی سے دوچارنہیں ہواانہوں نے کہاکہ جامعہ بلوچستان اوربلوچستان بورڈکوتباہی کے دہانے پرپہنچانے میں موجودہ قوم پرست صوبائی حکومت کابڑاکردارہے،تاریخ میں ان کادورحکومت سیاہ خط سے لکھاجائے گاانہوں نے کہاکہ اگرہمارے مطالبات پرعمل درآمدنہ ہوئے تودیگرطلبہ تنظیموں سے ملکرشدیداحتجاج کریں گے۔