ہواوے نے ڈسٹری ڈائمنڈاور میرا ایوارڈز 2015 میں پرفارمنس ایوارڈز جیت لئے

منگل 30 جون 2015 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما ہواوے نے ڈسٹری ڈائمنڈ اینڈ’’مڈل ایسٹ ریٹیل اکیڈمی‘‘ میراایوارڈز2015 کی تقریب میں اپنے ٹیلی کام آلات کی شاندارکارکردگی اورسلوشنزکیلئے انعامات جیب لئے۔ ایوارڈزدینے کی یہ باوقار تقریب حال ہی میں ٹیلی کام اورآئی سی ٹی کے شعبے میں معروف کاروباری اداروں کی کامیابیوں کے اعتراف کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

ہواوے نے بہترین "اسمارٹ فونز" کی درجہ بندی میں ’’ ڈسٹری ڈائمنڈ‘‘ ایوارڈ اور"شاندار کارکردگی" کے زمرے میں دوسراانعام سمیٹا۔فورم کے شرکاء نے خطے میں میرا کی تحقیقی سرگرمیوں کیلئے ہواوے کے قیمتی خدمات کوبھی سراہا۔ ہواوے پاکستان کے ڈائریکٹر ڈیوائسز فان ہونگ بروس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فورم میں ان انعامات کا حصول ہواوے کیلئے بڑے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ ہواوے کی جانب سے صنعت کی زیادہ جدید آلات اورسلوشنز کے ساتھ قیادت کرنے کے عزم اور جذبہ کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ ڈسٹری کے زیراہتمام فورم میں دنیا بھر سے ای ٹیلزز اینڈ ریٹیلز، وینڈورز اورڈسٹریبوٹرزنے اپنے ایجادات اورٹیکنالوجی کے ہمراہ کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔تقریب کے دوران وفود کو پہلے سے طے شدہ اجلاسوں،کلیدی پریزنٹیشنز، ورکشاپس اورنیٹ ورکنگ کے مواقع بھی فراہم کئے جس میں انھوں نے ’صرف ایجادات‘ کے موضوع پرقیمتی معلومات کا تبادلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :