پشاور،پانچ لاپتہ افراد کے کیسز ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس ریفر کردئیے گئے

منگل 30 جون 2015 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پانچ لاپتہ افراد کے کیسز ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس ریفر کردئیے گئے پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس ریفر کئے جانیوالے ان کیسز میں چار کیسز سال 2013 ء میں پشاور ہائیکورٹ میں دائر کئے گئے ہیں جبکہ ایک کیس سال 2014 ء میں دائر کیا گیا ہے جس میں لاپتہ ہونیوالے شہری کے رشتہ داروں نے شہری کی گمشدگی کا نوٹس لینے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے- کیسز کو ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سنیں گے اور مختلف سیکورٹی اداروں سمیت کیس کے فریقین کوبھی نوٹس جاری کرینگے۔