کراچی ،حالیہ دنوں میں شدید گرمیوں سے ہزار سے زائد اموات وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،شاہدغوری

منگل 30 جون 2015 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں شدید گرمیوں کے دوران ہزار سے زائد اموات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ،حکومت نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،سنی تحریک نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے عوام کیلئے مرحلہ وار امدادی پرگرام تشکیل دیدیا ہے ،اس پروگرام کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں کے غریب عوام کو پانی ،پنکھے،برف تقسیم کی جائیں گی ،سنی تحریک اپنی مدد آپ کے تحت غریب و مستحق افراد میں امدادی سامان بھی تقسیم کرئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ فہیمالدین شیخ ،محمد مبین قادری ،محمد شہزاد قادری ،محمد طیب قادری ودیگر بھی موجود تھے ،شاہد غوری نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کی بجائے عوام کو بے یارومددگار چھوڑدیا ہے جس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ اب تک جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام آج ہی سے شروع کیا جارہا ہے اس تائم ہمارے چار ٹینکر اورنگی ٹاؤن میں موجود ہیں جو علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ،جمعرات یعنی کل محمدی کالونی میں دس ٹینکرز پانی دیا جائیگا ،جبکہ جمعہ کولیاری اور کھارادر میں 15سے 20ٹینکرز پانی مہیا کیا جائیگا،بروز ہفتہ سول اسپتال کے نزدیک برساتی نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیا جائیگا،جبکہ مرحلہ وار شہر میں برف کی تقسیم کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں کا کہنا تھاکہپاکستان سنی تحریک کا ذیلی شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ ونسل انسانیت کی خدمت انجام دے رہا ہے ،اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اﷲ عزوجل اور اسکے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺکی خوشنودی کیلئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے شعبے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن نے مصیبت کی ہر گھڑی میں دکھی انسانیت ،سیلاب ،بارش ،زلزلہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو دوسری طرف پانی کی مصنوعی قلت نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے ،کراچی کے بیشتر علاقے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک و چیئر مین اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن محمد ثروت اعجاز قادری بھائی نے کراچی میں شہریوں کی بد ترین صورت حال کے پیش نظر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت بیشتر علاقوں میں مختلف کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ،جس میں بالخصوص شہر بھر میں پانی کی قلت کے پیش نظران علاقوں اورنگی ٹاؤن ،بلدیہ ٹاؤن ،شیرشاہ ،لیاری ،کھارادر ،محمدی کالونی ،کورنگی ،لانڈی اور دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو ختم کرنے کیلئے ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا ،بالخصوصشہر بھر کی ان مسجد میں کہ جہاں پانی کی شدید قلت ہے پانی مہیا کیا جائیگا، پاکستان سنی تحریک اور اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار اپنی مدد آپ کے تحت شہر بھر کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کررہے ہیں جس میں مختلف پرائیوٹ اداروں سے کنٹریکٹ کیا جاچکا ہے جوکہ صفائی کیلئے مشینری ،ڈمپر ودیگر ضروری سامان مہیا کرینگے ،اسی طرح شہر کراچی میں گرمی کے ستائے غریب خاندانوں کیلئے چھت اور اسٹینڈ فین کا بندوبست کیا گیا ہے جس کی قیمت تقریبا3000ہزار روپے فی پنکھا ہے مگر ان غریب خاندانوں کو فی پنکھا صرف 500روپے مالیت میں دستیاب ہوگا ،اور اسی طرح سلائی مشین بھی صرف 700سوروپے میں دستیاب ہوگی جو کہ ابتدائی مرحلے میں 200پنکھے اور 50سلائی مشین دی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہر سال غریب اور نادار کئی ہزار خاندانوں میں خشک راشن کی تقسیم کرتی ہے،الحمد اﷲ ہر سال کی طرح امسال بھی تقریباٌ3500خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی جارہی ہے اس مرتبہ راشن کی تقسیم دو مراحل میں کی جائیگی ،پہلے مرحلے میں یکم جولائی بروز بدھ بعد نمازتراویح راشن تقسیم کیا جائیگا اور دوسرے مرحلے میں 11جولائی بروز ہفتہ راشن ،کپڑے ودیگر اشیاء تقسیم کی جائیں گی ،خدمت سب کے لئے سلوگن کے ساتھ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن عوام کی فلاح وبہود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :