ایم اے جناح روڈ پر منگل کو آٹو الیکٹرک کی دکانکا تالہ توڑ کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار‘2 فرار

منگل 30 جون 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)ایم اے جناح روڈ پر منگل کو آٹو الیکٹرک کی دکانکا تالہ توڑ کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار جبکہ2 فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق منگل کو پریڈٰ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ پر واقعے آتو الیکٹرک کی دکان کے تالے توڑ کر3 ملزمان لوٹ مار کررہے تھے کہ موقع پر پولیس پہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،جبکہ2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزمان افغانی ہیں اور صدر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کے تالے توڑ کر وارداتیں کرتے ہیں،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔