سکھر ‘رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی ٹیلرزکے نخرے عروج پر ‘ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں ‘اضافی سلائی پر بکنگ

منگل 30 جون 2015 21:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) رمضان کو دوسرا عشرہ ٹیلرماسٹروں نے نخرے شروع کردئیے ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں کرکے اضافی سلائی پر بکنگ تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک ے دوسرے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں ٹیلر ماسٹروں نے عید کے کپڑوں کی سلائی کے لئے نخرے دیکھانے شروع کردئیے ہیں نیم کی چاڑی , غریب آباد , جناح چوک , پرانا سکھر , باغ حیات سمیت دیگر مقامات پر ٹیلر ماسٹروں نے اپنی دوکانوں پر ہاؤس فل کے بورڈ آویزاں کرکے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے شہریوں کو کہنا ہے کہ ٹیلر ماسٹر ز نے لوڈشیڈنگ کا بہانہ بنا کر کپڑوں کی سلائی بند کردی ہے اور سلائی کے ریٹ میں سات سے اٹھ سو تک لی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں دوسری جانب ٹیلر ماسٹر وں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اتنا کم لے رہے ہیں جتنا کرسکتے ہیں جنریٹر پر مشین چلاکے کام مکمل کررہے ہیں ۔