مغوی صحافیوں کی عدم بازیابی پر سکھر کے صحافی سراپا ‘احتجاج ، صحافیوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم

حکومت نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کو آزاد کرائے ، صحافیوں کا مطالبہ

منگل 30 جون 2015 21:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مغوی صحافیوں کی عدم بازیابی پر سکھر کے صحافی سراپا احتجاج ، صحافیوں کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ، حکومت نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کو آزاد کرائے ، صحافیوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھرکے سینئرصحافی شاہد علی اور گھوٹکی کے صحافی حاکم ابڑو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر کے صحافیوں ، کیمرا مینوں اور فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے صدر لالہ اسد پٹھان سمیت دیگر صحافی رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ور فلک شگاف نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کئی روزگذر نے کے باجود صحافی شاہد علی کا کوئی پتہ نہیں گھوٹکی کے مغوی صحافی کو ابتک بازیاب نہیں کرایا گیا ہے صحافیوں کی عدم بازیابی پر ملک سمیت اندرون سندھ کے صحافیوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے صحافیوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی حاکم علی ابڑو سمیت شاہد علی خان کو فوری بازیاب کرایا جائے اور صحافیوں میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :