ورلڈ ہاکی لیگ کے کواٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کو انگلینڈ کو ہرانا ہو گا دوسرے کواٹر فائنلز میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ آئرلینڈ، بھارت کا ملائیشیا اور میزبان بیلجئیم کا فرانس سے مقابلہ ہو گا

منگل 30 جون 2015 21:42

ورلڈ ہاکی لیگ کے کواٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

انٹورپ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ کے کواٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کو انگلینڈ کو ہرانا ہو گا۔ورلڈ ہاکی لیگ کا دوسراکواٹرفائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج شام ساڑھے چھ بجے ہوگا۔ پاکستان نے گروپ اے میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرین شرٹس نے گروپ مرحلے میں پولینڈ کو شکست دی۔

بھارت اور فرانس کے خلاف میچز برابر رہے جبکہ اسے آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ گروپ بی میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ناکامی کی صورت میں اسے میگا ایونٹ میں شرکت سے محروم ہونا پڑے گا۔ اس سے قبل قومی ٹیم تاریخ میں پہلی بار دو ہزار چودہ میں نیدر لینڈز میں ہونے والے عالمی کپ میں نمائندگی نہیں پا سکی تھی دیگر کواٹر فائنلز میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ آئرلینڈ، بھارت کا ملائیشیا اور میزبان بیلجئیم کا فرانس سے مقابلہ ہو گا۔ `

متعلقہ عنوان :