مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، عابد شیر علی

منگل 30 جون 2015 21:42

کلر کہار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جس انداز میں کام کر رہی ہے اعلیٰ قیادت بھی ان کی کارکردگی کا اعتراف کرتی ہے ضلع چکوال کے یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک عوامی پارٹی ہے جو صرف عوامی خدمت پر ہی یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی حد تک مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیا ہے جس کو دیکھ کر مخالفین گھبرا گئے ہیں عوام اب ان کی باتوں میں نہیں آئیں گے بلکہ ملکی خدمت میں مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں گے ضلع چکوال مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی نمائندگی تحصیل کلر کہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک اشتیاق حسین میڈیا ایڈوائزر ریاض احمد ملک ۔

(جاری ہے)

،چوہدری زوہیب اشرف کر رہے تھے یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری عابد شیر علی نے یوتھ ونگ چکوال کے ضلعی صدر ملک خالد نوابی کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خیراج تحسین پیش کیا `

متعلقہ عنوان :