آئی جی سندھ نے کرائم برانچ بلڈنگ کے سیکنڈ فلور پر ایس ایس پی ویسٹ کے نئے دفتر کا افتتاح کردیا

منگل 30 جون 2015 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کرائم برانچ بلڈنگ کے سیکنڈ فلور پر ایس ایس پی ویسٹ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ غلام غضنفر مہہیسر ودیر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ نیشنل پلان کی بنیاد پر سندھ پولیس جرائم کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز، چھاپہ مار کارروائیوں کو انٹیلی جینس وشیئرنگ کے عمل سے موثر اور کامیاب بنا رہی ہے اور اس ضمن میں انٹیلی جینس کے دیگر اداروں کے ساتھ رینج، زون، اضلاع اور تھانوں کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطوں کو بھی ٹھوس بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول میں پولیس کے افسران اور جوان بھرپور محنت کررہے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں مساجد، امام باراہوں، نماز تراویح کے کھلے مقامات، شاپنگ سینٹرز، بازاروں، صنعتی تجارتی علاقوں، تنصیبات وغیرہ پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے پولیس ڈپلائمنٹ کو ہر سطح پر سیکیورٹی اور ذمہ داریوں کی بابت بریفنگ کا عمل بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررزم پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے رینج زون، اضلاع پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ، اسپیشل برانچ، کرائم برانچ کے علاوہ پاکستان رینجرز سندھ، وفاقی اور صوبائی انٹیلی جینس ایجنسیاں/ ادارے باہمی رابطوں تعاون اور حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کی بدولت دہشت گردوں، ڈاکوؤں، اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں ودیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر، گروہوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف منظم اور بھرپور ایکشن کررہے ہیں۔`

متعلقہ عنوان :