وفاقی حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی شکایات پر توجہ دے : شیریں رحمان

منگل 30 جون 2015 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے دعووٴں میں مصروف ہے جبکہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ٹیکسٹائل کی صنعت کو بند کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔پی ایم ایل این کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے آج ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سرمایہ کاری لانا کیسے ممکن ہے جب ہماری اپنی انڈسٹری خطرے سے دو چار ہے۔

ایک بیان میں شیریں رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام اور انڈسٹری کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اس کے علاوہ کوئی ریلف دینے کے بجائے ٹیکسٹائل انڈسٹری پر اضافی ٹیکس کا بو جھ ڈالا گیا ہے ۔انڈسٹری بند ہونے سے لاکھوں مزدوروں کا روز گار ختم ہو جائے گا ۔آل پاکستان ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ایس ایم تنویر نے نقصانات کی وجہ سے ملک بھر میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔