خو شحال پاکستان گروپ کے بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوامی مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ،میاں اسلم

،بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں ،شہری انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدوارن کوووٹ دیں،کا ر نر میٹنگ سے خطاب

منگل 30 جون 2015 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ خوشحال پاکستان گروپ کے اُمیدوار بلدیاتی انتخابات میں کا میاب ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھر پو ر کو شش کر یں گے ،بلد یاتی ادروں کے عدم مو جو دگی کے باعث پو را اسلام آباد مسائل کی آماجگا ہ بنا ہو ا ہے ،تمام ادارے مسائل حل کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں شہری انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدوارن کوووٹ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کو نسل تر نو ل کے اُمیدوار برائے چیئر مین حا جی فضل الرازق کی کا ر نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر صا حبزادہ ولی اللہ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانیت ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے جبکہ حکمران خوشنما الفاظ کے ذریعے عوام کی دلجوئی میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

قوم کی تقدیر اُس وقت تک نہیں بد ل سکتی جب تک بو سیدہ نظام اور آزمود چہروں سے جان نہیں چھڑوائی جا تی اور ووٹ دینے کا مجمو ئی رویہ دورست نہیں کیا جا تا آج پھر پُرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آئے ہو ئے ہیں یہی وہ لو گ ہیں جنہوں نے قومی الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے مگر اس کے بعد یہ عوام کے مسائل کے حل کی بجا ئے اضافے کا سبب بنے ۔