آئی جی پولیس کا جرائم فری اسلام آباد کا خواب پورا نہ ہوسکا

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں جرائم اور عوام کو لو ٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ریکارڈ

منگل 30 جون 2015 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں آئی جی پولیس کی جانب سے جرائم فری اسلام آباد کا خواب پورا نہ ہوسکا ،رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اسلام آباد میں جرائم بڑھنے اور عوام کو لوٹے جانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ۔ کو پولیس ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق59 افراد کو قتل، 476 ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہوگئے، 358 گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی چوری کیے گئے ۔

یکم جنوری سے تیس جون تک اگر پولیس کا اپنا مرتب کردہ ریکارڈ دیکھیں توجرم سے بھرا نظر آتا ہے وزیر داخلہ چودھری نثار کہتے ہی رہ گئے مگر پولیس حکام صرف پھرتیاں دیکھانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔مجموعی طورپر59 افراد قتل ، 75 اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان اور اغوا برائے زیادتی کی 121 ،چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے مالیت کی 358 گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری ہوئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کو بتایا کہ تھانہ آبپارہ ، کوہسار ، سیکرٹریٹ اور بارہ کہو پر مشتمل سٹی زون میں قتل اقدام قتل کی18 ، اغوا اور زیادتی کی 34، ڈکیٹی چوری اور راہزنی کی86 وارداتوں سمیت123 گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی اڑالئے گئے ۔صدر زون جس میں گولڑہ ، رمنا ، شالیمار ، ترنول ، نون ، کراچی کپمنی ، اور مارگلہ تھانوں کی حدود میں 37 قتل اور اقدام قتل ، اغوا اور زیادتی کے 40مقدمات کے علاوہ 166چوری ڈکیتی اور راہزنی کی دموارداتیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ141 گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی چور لے آڑے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق انڈسٹریل زون میں تھانہ آئی نائن اور سبزی منڈی اور شمس کالونی شامل ہیں جہاں رواں سال میں اب تک 24 قتل, اقدام قتل ، اغوا اور زیادتی کے19 ،63 ڈکیتی چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کے علاوہ 45 گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی شامل ہیں ۔رورل زون کے تھانہ سہالہ ، کھنّہ ، شہزاد ٹاوٴن ، بنی گالہ ، لوہی بھر ، اور نیلور کے تھانوں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ جس میں55 قتل اور اقدام قتل ، اغوا اور زیادتی کے 28 ، چوری ڈکیتی اور راہزنی کی171 وارداتوں کے علاوہ 49 گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں بھی رونما ہوئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :