ٹوکیو کے قریب واقع تفریحی مقام ہاکون میں آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کا اخراج

منگل 30 جون 2015 22:04

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) جاپانی کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب تفریحی مقام ہاکون میں آتش فشاں سے راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے بعد درجنوں افراد کو وہاں سے نکال لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں گرم پانی کے چشمے بڑی تعداد میں موجود ہیں رپورٹ کے مطابق آتش فشاں سے راکھ اور شدید دھویں کے اخراج کے بعد حفاظتی انتظامات کے طورپر الرٹ جاری کی گئی ہے اور لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔