انڈونیشیا کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، پانچ افراد ہلاک

منگل 30 جون 2015 22:04

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) انڈونیشیا کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جزیرہ سماٹرا کے ایئر پورٹ سے پرواز کے بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ میدان شہر کے رہائشی علاقے میں گرا جس کے نتیجہ میں جائے حادثہ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ا نڈونیشیا فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فضائیہ کا ہر کولیس سی 130- تھا۔