سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2015 22:04

سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باوَلر وہاب ریاض فٹنس ٹیسٹ کلئیر کرنے میں ناکامی کے باعث سکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے جبکہ محمد سمیع اور جنید خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

مختار احمد اور بلال آصف پہلی مرتبہ سکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ قومی اسکواڈ میں اظہر علی، احمد شہزاد، شعیب ملک، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد حفیظ، اسد شفیق، محمد عرفان، راحت علی، احسان عادل اور انور علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :