آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے رضامند ہوگئے

منگل 30 جون 2015 22:06

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے رضامند ہوگئے

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلی باراس سال نومبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز مصنوعی روشنیوں میں کھیلیں گی۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 27 نومبر کو ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلا جائے گا ۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران روایتی طور پر چائے اور دوپہر کی بجائے اب رات کے کھانے کا وقفہ ہو گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جمیز سودرلینڈ کے مطابق انھیں توقع ہے کہ ڈے اینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی وجہ سے اس کھیل میں دلچسپی بڑھے گی۔اور اس میں گلابی گیند کا استعمال کیا جائے گا جبکہ کھلاڑی روایتی سفید رنگ کی شرٹس ہی استعمال کریں گے’ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہیتھ ملز نے ٹیسٹ کرکٹ مصنوعی روشنی میں کھیلنے اور گلابی گیند کے استعمال کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن نے مصنوعی روشنیوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خیال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ اس سے کھیل کی اہمیت کم ہو جائے گی۔تاہم اب نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن نے مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے سال 2011 کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ پہلی ٹیسٹ سیریز میں ایک میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے پررضامندی ظاہر کر دی ہے کیونکہ اسے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا اچھا معاوضہ ملے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے نومبر میں ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے آزمائشی طور پر شیفلیڈ شیلڈ 15-2014 سیزن میں ایک فرسٹ کلاس ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ منعقد کروایا تھاانھوں نے کہا کے زیادہ تر میچ ہفتے میں ان دنوں میں کھیلے جاتے ہیں جب دن میں لوگ کام کاج پراور بچے سکولوں میں ہوتے ہیں تاہم کھیل کے اوقات میں تبدیلی کے نتیجے میں شائقین دفتری اوقات اور بچے سکول سے چھٹی کے بعد چند گھنٹوں کے لیے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں آ سکتے ہیں۔‘’اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں اور دیگر ممالک میں ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :