گوادر کی ترقی کو ہر صورت مقامی آبادی کیلئے سود مند بنائیں گے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
گوادر کی پرانی آبادی کے لوگوں کو پانی، سیوریج و دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
منگل 30 جون 2015 22:12
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی کو ہر صورت مقامی آبادی کے لیے سود مند بنائیں گے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ گوادر کی پرانی آبادی کے لوگوں کو پانی، سیوریج اور دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وہ منگل کے روز گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ، سابق چیف سیکریٹری بلوچستان احمد بخش لہڑی ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نصیب اﷲ بازئی، چیئرمین گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، اجلاس کو بتایا گیا کہ سربندر، جیٹی اور پشکان جیٹی کی تعمیر جاری ہے اور سربندر میں 70فیصد اور پیشکان میں 29 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ دونوں جیٹی کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے، اجلاس کو پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے میں 300میگا واٹ کول پاور ، نئے ائیرپورٹ کی تعمیر، ایل این جی ٹرمینل، واٹر سپلائی، سی ڈی اے ہسپتال، فری زون اور ایسٹ بے ایکسپریس کی تعمیر شامل ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک چائنا ووکیشنل سینٹر کی تعمیر کے لیے گرانٹ موصول ہو گئی ہے اور اس سال کام شروع ہو جائے گا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک سینٹر پہلے ہی کام کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ شادی کور ڈیم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اسے مکمل سیکورٹی مہیا کی جائے، انہوں نے کہا کہ پسنی کو پانی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر اور گوادر ضلعی کونسل کے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ سوڑ ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا مسئلہ بلا تاخیر حل کریں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے قبل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کو فعال کیا جائے، تاکہ مقامی آبادی کو ترقی کے عمل سے مستفید کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کو ترقی دینا سب سے اہم مسئلہ ہے، اجلاس نے ٹی ٹی سی کو فعال بنانے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے اور اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے، انہوں نے گوادر شہر میں فاضل چوک روڈ کی توسیع اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں جی ڈی اے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کو بی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.