خانیوال، حکمران کراچی میں ہونے والی سینکڑ وں اموات سے سبق حاصل کریں،خورشید احمد خان

منگل 30 جون 2015 22:14

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے کہاکہ حکومت کراچی میں ہونے والی سینکڑ وں اموات سے سبق حاصل کریں اور واپڈا کی نجکاری سے باز رہے،کراچی میں واپڈا کی نجکاری کے نتیجہ میں کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی کا کام سونپا جس نے اربوں روپے منافع کمایالیکن عوام کو بجلی فراہم نہ کی جس سے سینکڑوں اموات واقع ہوئی۔

وہ یہاں میپکو آفس خانیوال میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے لائن مین ذوالفقار علی کے ورثاء کو چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی سی غفلت اور غلطی حادثے کا باعث بن جاتی ہے۔لائن پر کام کے دوارن پرمنٹ ورکس اورلائن پر بجلی کی سپلائی بند ہونے کے بعد واپڈا کے مزدوروں کو اورٹیکنیکل سٹاف کو کام کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبار کامہینہ ہمیں تقویٰ کا حکم دیتاہے اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کو سمیٹنا چاہیے انسانیت کی خدمت کرکے انسان دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ میپکو کمپنی کی کارکردگی بہتر ہونے پر میں ورکرز کو مبارکباد پیش کرتاہوں م۔میپکو کی سوفیصد ریکوری ہونے پر میپکو چیف کو ریکوری بہتربنانے کے لیے سندھ کا بھی اضا فی چارج دیاگیا ہے جو کہ میپکو کے ورکروں اورکارکنوں کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک نے حکومت کے 150ارب رو پے کے واجبات دیناہے جبکہ انہوں نے آگے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایابلکہ سستی گیس اورآئل لے کر بھی اپنے پاور ہاؤس نہیں چلائے بلکہ واپڈا سے حاصل کردہ بجلی کی سپلائی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ایس ای میپکو خانیوال محمود احمد خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ محکمے اور کمپنی کی بہتری کیلے ورکروں کے شانہ بشانہ مل کر کام کررہے ہیں۔اس موقع پر چوہدری سجاد بلوچ،محمدخالد، ذوالقرنین شاہ، غلام رسول گجر،زونل چیئرمین حا جی ظفراقبال،زونل سیکرٹری محمودامجد،فداحسین لک اوردیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا بعدازاں خورشید احمد خان ،ایس ای میپکو خانیوال محمود احمد خان اورایکسین میپکو عبدالحمید شیخ ،یونین کے دیگر عہدیداران نے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے لا ئن مین ذوالفقار علی کے گھر گئے اورانکے بھائی اوربچوں سے اظہار تعزیت کی اور 25 لاکھ روپے کا چیک اور ایک سال کی تنخواہ کا چیک مرحوم کے بچوں کے حوالے کیا۔

قبل ازیں خورشید احمد خان میپکو آفس پہنچے تو ہائیڈرویونین کے عہدیداروں حاجی ظفراقبا ل، چوہدری محمود امجد، فدا حسین لک،نعیم اوردیگر ہائیڈرویونین کے کارکنوں نے خورشید خان کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :