سپریم کورٹ نے ملک میں تلورکے غیرقانونی شکارکے معاملے پر وفاق اور چاروں صوبوں سے معاونت طلب کرلی

منگل 30 جون 2015 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے ملک میں تلورکے غیرقانونی شکارکے معاملے پر وفاق اور چاروں صوبوں سے معاونت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تلور کے غیر قانونی شکار سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملک مین تلور کا شکار بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے جس سے اس کی نسل ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبائی سطح پر جنگلی حیات کے تحفط کا قانون موجود ہے لیکن وفاق کی سطح پر یہ قانون موجود نہیں ہے ۔ صرف کاغذات تک کچھ قوانین موجود ہیں لیکن زمینی حقائق اس کے خلاف ہیں، اورلوگ بلااجازت تلورکاشکارکرتے رہتے ہیں ،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکر لی اور قرار دیا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے جس میں آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :