جامعہ الاظہر کے وفد کی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان سے ملاقات

منگل 30 جون 2015 22:24

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع نامور الاظہر یونیورسٹی کے وفد نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت مسلم کونسل آف ایلڈرس کے اہم رکن پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر نے کی۔ وفاقی وزارت میں منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں قدرتی وسائل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پائیدار اور ماحول دوست کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قدرتی وسائل کا کسی بھی سطح پربے دریغ استعمال اور ضائع کرناایک غیر مسلمہ عمل ہے اور اسلام اس سلسلے میں قدرتی وسائل کے غیر منصفانہ استعمال کے خلاف سخت انتباہ کرتاہے۔ درختوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور نامور الاظہر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر یوسف عامر نے اتفاق کیا کہ اسلام درخت لگانے پر زور دیتا ہے اور یہ بات غیر منطقی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

درخت لگانے سے انسانوں، جانورں کے ساتھ ساتھ ماحول کی بھی خدمت کااجر ملتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلات درجہء حرات کو قدرتی طور پر ریگولیٹ کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ سیلابوں کے تباہ کن اثرات، زمینی کٹاؤ اور تیز بارشوں کے منفی اثرات سے بھی بچاتے ہیں۔تاہم ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ اسلام کی روشنی میں قدرتی وسائل کے منصفانہ استعمال کے متعلق ہر سطح پر آگاہی پیداکرنے کے لئے باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔