سپریم کورٹ نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کے حوالے سے درخواست کی سماعت (کل) تک ملتوی کردی
منگل 30 جون 2015 22:26
اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کے حوالے سے اسد کھرل کی درخواست کی سماعت آج بدھ کی صبح تک ملتوی کر تے ہوئے نیب میں اپنے مقدمات منتقل کرنے والوں کی فہرست طلب کرلی ہے ۔ منگل کوجسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
اس موقع پردرخواست گزار خالد کھرل نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ بنک کی نجکاری کے بارے میں عدالت کوسچ نہیں بتایاجارہا ۔
درخواست گزار نے کہا کہ ایسے لاتعد اد افراد ہیں جنہوں نے کرپشن کے اپنے مقدمات نیب میں منتقل کروائے ہیں تاکہ نیب کے ذریعے کچھ دے دلاکر رہائی حاصل کی جاسکے ۔عدالت چاہے تومیں ان کی فہرست سربہمر لفافے میں پیش کر سکتا ہوں ۔جس پرعدالت نے درخواست گزارسے ان افراد کے ناموں کی فہرست طلب کر لی جونیب کے ذریعے جلد رہائی کیلئے کوشاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.