کیڈ نے دو ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے

منگل 30 جون 2015 22:27

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) نے دو ٹریول ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکائی ہانگ ٹریولز اور الزہرہ ایسوسی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا بالترتیب لائسنس نمبر ID-1369 اور ID-1518 کو ان کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔ حکام نے ٹریول ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر بند کر کے سائن بورڈ اتار دیں۔