ملتان ،چوک نواں شہر پر پولیس کیخلاف مظاہرہ،خاتون کی خودسوزی کی کوشش

منگل 30 جون 2015 22:27

ملتان۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) قاسم بیلہ کے رہائشیوں نے منگل کی صبح نواں شہر چوک پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایک خاتون فرزانہ بی بی نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے اس کی جان بچالی۔

(جاری ہے)

فرزانہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے رمضان ولد حبیب کو پولیس تھانہ کینٹ نے ایک ماہ پہلے حراست میں لیا اوراس کے بعد وہ لاپتہ ہے۔

باربارکوشش کے باوجوداہل خانہ کو نہ تو اس سے ملوایاگیا اور نہ اس کا کوئی پتہ بتایاگیا ہے۔اس حوالے سے پولیس تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او حیدر علی نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء “سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رمضان عرف رمضانی ولد حبیب موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب ہے ،اس کیخلاف مقدمہ نمبر294/15درج ہے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ روپوش ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :