احاطہ کے تنازعہ پر3خواتین سمیت6افرادلہولہان،2کی حالت نازک

منگل 30 جون 2015 22:29

خانیوال۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) احاطہ کے تنازعہ پر20افراد نے گھر میں داخل ہوکر ڈنڈوں ،کلہاڑیوں اور اینٹوں کے وار کرکے 3خواتین سمیت6افراد کو لہولہان کردیا ،2کی نازک حالت ، نشتر ہسپتال ملتان داخل کروادیاگیا ،تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں127/15-Lمیں زاہدہ بی بی اور غلام عباس وغیر ہ کے درمیان احاطہ کا تنازعہ چل رہا ہے، گزشتہ روز ملزمان مختیار احمد ،غلام عباس، ابرار احمد، طیب حسین اور ان کے 16مذید ساتھیوں نے زاہدہ بی بی کے گھر داخل ہوکر کلہاڑیوں ،ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا اور زاہدہ بی بی ،محمدانور ،اسلام ،سعد حسن ،شمیم بی بی اور صائمہ بی بی کو شدید زخمی کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال داخل کروادیایگا جبکہ زاہدہ بی بی اور محمدانور کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کروادیاگیا ہے، تھانہ صدر میاں چنوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے ۔