اردووفارسی کے ممتاز شاعر آغا صادق کی 38ویں برسی کل منائی جائیگی

منگل 30 جون 2015 22:29

ملتان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) اردواور فارسی کے ممتاز شاعر ،ادیب اور ماہرتعلیم آغاصادق کی 38ویں برسی بروز بدھ منائی جارہی ہے۔آغا صادق دسمبر1909ء میں ضلع لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ان کااصل نام پروفیسر سید صادق حسین نقوی تھا۔قیام پاکستان کے بعد وہ کوئٹہ منتقل ہوگئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوئٹہ،لورالائی اورمظفرگڑھ کے کالجوں میں پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔وہ کوئٹہ میں ادبی تنظیموں کے روح رواں تھے۔ان کے شعری مجموعوں کی تعداد 24سے زیادہ ہے جبکہ فن موسیقی ،فن عروض اور مختلف تنقیدی موضوعات پر ان کی متعدد کتب شائع ہوئیں۔یکم جولائی 1977ء کو آغاصادق کا کوئٹہ میں انتقال ہوا اور انہیں وہیں سپردخاک کردیاگیا۔