فیروز پور روڈ سے ٹریفک وارڈنز نے ون ویلر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

منگل 30 جون 2015 22:31

لاہور ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) فیروز پر روڈ سے ٹریفک وارڈنز نے ون ویلر کو اسلحہ سمیت حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کر دیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے ون ویلر کو گرفتار کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے لئے ایک ایک ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹریفک وارڈنز تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ون ویلنگ کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز نوجوان بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر کلمہ چوک سے جانب نصیر آباد کی جانب ون ویلنگ کر رہا تھا پٹرولنگ آفیسر شفقت نے اس کا تعاقب شروع کر دیا اور وائرلیس پر گلاب دیوی سٹاپ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز تنویر ، عباس اور سہیل کو پیغام دیا کہ ایک ون ویلر ان کی جانب آ رہا ہے جس پر ٹریفک وارڈنز نے کارروائی کرتے ہوئے گلاب دیوی اشارے پر ٹریفک کو روک دیا جس پر ون ویلر کو بھاگنے کا موقع نہ مل سکا۔ ٹریفک وارڈنز نے اسے حراست میں لیتے ہوئے ایک عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔مزید کارروائی کے لئے وارڈنز نے ملزم رمضان ساکن سبزہ زار کوتھانہ نصیر آباد پولیس کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :