میرا تعلق آصف زرداری سے ہے کیونکہ وہ بھٹو ازم کی پہچان ہیں: ڈاکٹر تنویر زمانی

muhammad ali محمد علی منگل 30 جون 2015 22:32

میرا تعلق آصف زرداری سے ہے کیونکہ وہ بھٹو ازم کی پہچان ہیں: ڈاکٹر تنویر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جون 2015 ء) ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق آصف زرداری سے ہے کیونکہ وہ بھٹو ازم کی پہچان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر تنویر زمانی کا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا تعلق آصف زرداری سے ہے کیونکہ وہ بھٹو ازم کی پہچان ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا پیپلار پارٹی سے تعلق گزشتہ 20 سال سے ہے۔ تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ زرداری زرداری اس لیے کرتی ہیں کیونکہ وہ بھٹو ازم کی پہچان ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ وہ سجاول بھٹو کو نہیں جانتی ہیں۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے ڈاکٹر تنویر زمانی کو سابق صدر آصف زرداری کی مبینہ اہلیہ کہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :