امریکی ڈالر کی قدر مستحکم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

منگل 30 جون 2015 22:33

کراچی ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 6 پیسے اور 1.79 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 102.72 روپے اور قیمت خرید 100.28 روپے پر برقرار رہی۔ دریں اثناء برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 161.45 روپے سے بڑھ کر 161.51 روپے اور قیمت خرید 157.62 روپے سے بڑھ کر 157.67 روپے ہو گئی۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت بھی 113.14 روپے سے بڑھ کر 114.93 روپے اور قیمت خرید 110.46 روپے سے بڑھ کر 112.20 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :