پولیس گروپ کے سی ایس پی افسران اور صوبائی سطح پر پروموٹی افسران کے مابین ترقیوں “کے تنازعہ کا کیس

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کا برہمی کا اظہار

منگل 30 جون 2015 22:34

اسلام آباد۔30 جون ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) سپریم کورٹ نے پولیس گروپ کے سی ایس پی افسران اور صوبائی سطح پر پروموٹی افسران کے مابین ترقیوں “کے تنازعہ سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آج پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ، منگل کوچیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سینیئر افسران عطا اللہ چانڈیو اور سجاد افضل آفریدی وغیرہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ناصر ندیم آصف کی جگہ جوائنٹ سیکرٹری پیش ہوئے اور کیس کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں عدالتی حکم پر عدم عملدرآمد کے حوالہ سے توہین عدالت کی درخواستیں بھی آئی ہیں ،جن میں سیکرٹری کو نوٹس جاری کیا گیا تھا ،وہ حاضر کیوں نہیں ہوئے ہیں کیا انہیں معلوم نہیں کہ ان کو توہین عدالت کیس میں اصالتا ًطلب کیا گیا تھا ، عدالت نے ہدایت کی کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ آج ذاتی طورپرعدالت میں پیش ہوں بعد ازاں مزید سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :