تین منشیا ت فروش گرفتار،قبضہ سے 3کلو 160گر ام چرس ، 120گرام ہیر وئن بر آمد

منگل 30 جون 2015 22:35

اسلام آباد ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء )تھا نہ بہا رہ کہونے تین منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3کلو 160گر ام چرس ، 120گرام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق ملزم عامر شہزاد اسلام آ باد کو سمبلی ڈیم روڈ سے دورن سپیشل چیکنگ گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2کلو 150گر ام چرس بر آمد کی ، اسی طر ح پولیس ٹیم نے ملزم خضر محمو د کو کلمہ چوک سمبلی ڈیم روڈ سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلو 30گر ام چرس اور عبد القدوس ولد عبد القیوم سکنہ انگو ری تحصیل مری کو کورنگ سمبلی ڈیم روڈ سے گرفتارکرکے 120گر ام ہیر وئن بر آمد کی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔