امام حسن کانفرنس دو جولائی کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگی

منگل 30 جون 2015 22:35

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام آنخضور نبی اکرم کے بڑے نواسے حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے سلسلے میں امام حسن کانفرنس دو جولائی بروز ہفتہ چار بجے شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس منگل کو ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پروگرام کو آخری شکل دی گئی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں دو اور تین جولائی کو کراچی ، لاہور، ملتان کوئٹہ، پشاور، مظفرآباد، سکردو، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،جھنگ اورحیدرآباد میں کانفرنسیں منعقد ہوں گی۔