دل کرتا ہے گوشہ نشینی اختیار کر لوں ، امیتابھ بچن

منگل 30 جون 2015 22:48

دل کرتا ہے گوشہ نشینی اختیار کر لوں ، امیتابھ بچن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے میگاسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ بعض اوقات میرا دل کرتا ہے کہ میں دنیا سے رابطہ ختم کر کے گوشہ نشینی کی حالت اختیار کر لوں ۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ وار فین سیشن کے موقع پر خیرخواہوں اور مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر اتوار کو اپنے مداحوں کی خوشیوں بھری محبتیں اور آوازیں سنتا ہوں جو میرے ذہن فیصلے اور شعور کو تبدیل کرنے کا باعث بنتی ہیں ۔