آدم خور قبیلے پر مبنی فلم”دی گرین اِنفرنو”کا ٹریلر جاری

فلم 25 ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 30 جون 2015 22:52

آدم خور قبیلے پر مبنی فلم”دی گرین اِنفرنو”کا ٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء)خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر فلم “دی گرین اِنفرنو”کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔فلم25 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ایلی روتھ کی ڈائریکٹ کردہ دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی یہ فلم طالبِ علموں کے ایک ایسے بد قسمت گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جن کے جہاز کو حادثہ پیش آجاتا ہے اور تمام نوجوان گھنے سنسان جنگل میں پہنچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر سے ہزاروں میل دورانسانوں کو اپنی خوراک بنانے والے وحشی جنگلی قبائلی ان نوجوانوں کو یرغمال بناکراپنی قدیم روایات کے مطابق قربان کر نے کی ٹھان لیتے ہیں۔ایلی روتھ ، نکولیس لوپیزاورکرسٹوفرووڈو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ہارر ایڈونچرفلم میں لورینزا ایزو، ایریئل لیوی،نکو لیس مرٹانیزاور ڈیریل سابیرا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔6ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 25ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔