ہاکی ورلڈ لیگ: کواٹر فائنل میں کل پاکستان کا برطانیہ سے مقابلہ ہوگا

دوسرے مقابلے میں پول ’اے‘ کی ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ پول ’بی‘ کی چوتھی ٹیم آئرلینڈ سے ہو گا

منگل 30 جون 2015 22:52

ہاکی ورلڈ لیگ: کواٹر فائنل میں کل پاکستان کا برطانیہ سے مقابلہ ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ریو اولمپک 2016 کی ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان کل بدھ کو ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل کے کواٹر فائنلز میں برطانیہ سے ٹکرائے گا۔ایونٹ کا پول مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کواٹر فائنلز مقابلے طے پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں رواں سال کے اختتام پر انڈیا میں شیڈول ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کیلئے کوالی فائی کرنے کے ساتھ ساتھ ریو اولمپک کیلئے بھی جگہ بنا لیں گی۔ آج بدھ کو ہونے والے دوسرے مقابلے میں پول ’اے‘ کی ٹاپ ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ پول ’بی‘ کی چوتھی ٹیم آئرلینڈ سے ہو گا۔