ساہیوال میں ٹریفک حادثہ،اداکار ہ خوشبو زخمی،بھائی جاں بحق

منگل 30 جون 2015 22:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں اداکارہ خوشبو کا بھائی جابحق ادکارہ سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارا خوشبو اپنی فیملی کے ہمراہ سیہون شریف کے دربار پرحاضری کے بعد گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں ساہیوال کے علاقے میں جی روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر ماردی جس سے وین قلا بازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں اداکارہ خوشبوکا بھائی جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ اداکارہ سمیت8 افراد زخمی ہوئے جنہیں ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

جبکہ اداکار ہ خوشبو کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :